درخت لگائیں

پاکستان میں ہر سال گرمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی بڑتی جا رہی ہے۔اور آکسیجن کی کمی بھی ہو رہی ہے ۔جس کی مین وجہ درختوں کا انتہائی کم ہونا ہے۔درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔گرمی کی شدت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ درختوں کاانتہائی کم ہونے کی وجہ سے ہے۔ پودے نا لگا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو غیر محفوظ کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کے کیپیٹل سٹی اسلام آباد میں سی ڈی اے نے بہت سارے درختوں کو کاٹا جس پر صحافی جویریہ صدیق اور دیگر لوگوں نے آواز اٹھائی۔ سی ڈی اے کا کہنا تھا یہ درخت سیکورٹی ایشو میں رکاوٹ ہیں۔اس لیے ان کو کاٹا گیا۔اسلام آباد کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کا کیا حال ہو گا۔میں جب چھوٹا تھا تو اپنے گاوں چھٹیاں گزارنے جاتا تھا راستے میں نہر آتی تھی جہاں بہت سارے درخت تھے۔اور آج نہر کے دونوں کنارے خالی ہیں۔ایسے لگتا جیسے یہاں کبھی درخت ہی نہیں تھے۔ گاوں کے لوگ وہاں سرکاری ڈیوٹی پر جو گارڈ ہے اس کو چند پیسے دے کر رات کو درخت کاٹ لیتے۔اور لکڑی کو جلانے کے کیے استعمال کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جویریہ صدیق جو کس تعارف کی محتاج نہیں انھوں نے پودے لگانے کے حوالہ سے آواز اٹھائی (آجکل وہ ڈیم بناؤ پاکستان کی مہم کا حصہ ہیں) جو آج پورے پاکستان کی آواز بن گئ ہے۔ جویریہ صدیق جنھوں نے مختلف ہیش ٹیگ سے اس مہم کا آغاز کیا (#یوم_شجرکاری #درخت_لگاو_پاکستان #سرسبزو_شاداب_پاکستان #یوم_شجرکاری ) ا

اس کے علاوہ جویریہ صدیق نے پودوں کے حوالہ سے اپنے فالورز اور فینز کے لیے فیس بک یوٹیوب اور ٹوئیٹر پر #PlantATreeChallengePK کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چیلنج دیا۔ اور ساتھ پودوں کے حوالہ سے کافی معلومات بھی شئیر کیں۔جویریہ صدیق کہتی ہیں پودے لگائیں اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائیں پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے جتنے زیادہ پودے اتنی کم آلودگی۔جویریہ صدیق جو کہ کافی عرصہ سے پودوں کی کمپین کر رہی ہیں۔ انھوں نے یوٹیوب وڈیو پیغام میں مجھے بھی #PlantATreeChallengePK میں شامل کیا۔ جو میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔سب سے پہلے انھوں نے خود مورنگا کا پودا لگا کر اس چیلنج کا آغاز کیا۔

Standard

Leave a comment