ماں اور باپ

‏میں اپنی تمام سانسیں…. ان پالنے والوں کے نام کرتا ہوں,,,

وہ ماں اور باپ
کہ جنہوں نے دن رات ایک کر کے پڑھایا ہے مجھے
صاف یونیفارم میں اسکول بھیجا تھا مجھے
دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ کہنے, سمجھنے کا سلیقہ سکھایا تھا مجھے
تو آج
جن والدین کے بچے شہید ہوئے ہیں
انہیں سلام پیش کرنے کو جی چاہتا ہے,,,,

میں جب کسی کا جگر گوشہ خون میں لپٹا دیکھتا ہوں
تو ڈھے سا جاتا ہوں
اور سوچتا ہوں
کہ
دشمن کے بچوں کو کیونکر پڑھایا ھم نے
کب تک یونہی چلتا رہے گا
اب تو برداشت بھی نہیں ہے
کب تک یہ قیمتی خون اپنے دیس کے نام کرتے رہیں گے
اور اب
ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں
کہ جب ھمارے پیارے وطن میں سکون اور امن ہوگا,
بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی.
خوشحالی ہوگی
ہریالی  ہوگی
دشمن کو نیست و نابود کر دیں گے ان شاءاللہ
اے میرے مالک!!!
تو کرم کر دے ،
ھمارے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرما….
یہ ہے
تو ھم ہیں…..
باسط حبیب
اللہ پاک سب کو خوش رکھے
آمین

Standard

کفن میں لپٹی لاش

ایک دن آئیگا
کفن میں لپٹی ہو گی لاش میری
چاروں طرف اپنے ہوں گئے.
سب کو سن سکوں گا
پر بول نا پاوں گا.
کچھ لوگ سسک رہے ہوں گئے
کچھ میرے جانے کی تیاری میں مصروف ہوں گئے.
کچھ لمحوں بعد اک شور سا برپا ہو گا
کچھ دیر بعد قبر میں اتارا جاوں گا
اندر گھپ اندھیرا ہو گا
اپنے سب چھوڑ کے چلے جائیں گئے.
پھر فرشتے سوال کریں گئے.
کیا پایا ہے کیا کھویا ہے
نا جانے کیا ہو گا اس دن
اللہ کا حکم ہے اس دن سے ڈرو آخرت کا سامان کرو
موت سے پہلے موت کی تیاری کرو.
اللہ ہم سب کو نیک بنائے تاکہ آخرت سنور جائے.
آمین ثم آمین

Standard

ماں

‏ماں محبتوں کی شاہکار ہے لوگو
کبھی اس کی قربانی دہرا کے تو دیکھو
ماں شفقتوں کی انگنت بہار ہے
کبھی اس کی مہربانیاں گن کے تو دیکھاو
‏ماں مدتوں سے سوئی نہیں تیرے لیے
کبھی اس کی آنکھوں کو پڑھ کے تو دیکھو
کر سکو گئے نا حق ماں کا تم ادا
کبھی گیلے بستر پے سو کے تو دیکھو
‏جان جاو گئے ماں کی عظمت تم باسط
کبھی خود کو اس کی جگہ پے لے جا کے تو دیکھو.
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸

Standard